05 Dec 2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور آلودگی کےاعتبارسے تیسرےنمبر آ گیا، شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح214ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح میں مزید ا ضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ریکارڈ کے مطابق برکی روڈپرفضائی آلودگی کی شرح609، اقبال ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح218، سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی شرح206، بیدیاں روڈ پرآلودگی کی شرح 204 اور ڈی ایچ اےفیزفائیومیں آلودگی کی شرح199ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین نےشہریوں کو ان کی حفاظت کی خاطر ماسک پہننے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کی ہے۔
