تفریح
اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس کا معاملہ،عدالت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا
05 Dec 2025
05 Dec 2025
(ویب ڈیسک): عدالت نے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت منظور کرلی۔
سندھ ہائیکورٹ نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی نجی کمپنی سے 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس کے سلسلے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے بینک کےسابق سی ای او عاطف خان کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی۔
دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ نے دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کی بھی توثیق کردی۔یاد رہے کہ اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان کو نجی بینک میں کروڑوں روپے کے خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
