05 Dec 2025
(لاہور نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے سانحہ 9 مئی سے متعلق تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ملزم کی جانب سے عدم پیروی پر ضمانتیں ختم کیں جبکہ حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کر دی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کی، عمر ایوب کے خلاف تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور نصیر آباد میں مقدمات درج ہیں جن میں وہ نامزد ملزم ہیں۔
عدالتی حکم کے بعد عمر ایوب کی عبوری قانونی حیثیت ختم ہوگئی ہے اور متعلقہ مقدمات پر مزید کارروائی آئندہ سماعت میں جاری رہے گی۔
