05 Dec 2025
(لاہور نیوز) ڈیفنس بی کے علاقے میں ایک گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، مقتولہ کی شناخت 48 سالہ زینب کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں، لاش کی اطلاع مقتولہ کے بھائی نے دی جو اسے ہسپتال لے گئے۔
مقتولہ کے بھائی کے بیان کے مطابق رابطہ نہ ہونے پر وہ بہن کے گھر پہنچے جہاں انہیں لاش ملی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے اور واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
