اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نئے ٹریفک قوانین کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار شہریوں کا لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ

05 Dec 2025
05 Dec 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

 ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 7 ہزار شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا، ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں 629 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ قوانین میں ترمیم سے قبل روزانہ اوسطاً 25 سے 28 ہزار لائسنس جاری ہوتے تھے۔

 1 لاکھ سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، 28 ہزار 800 سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا، 78 ہزار سے زائد شہریوں  نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کروائی، 15 ہزار سے زائد شہریوں  نے گمشدہ ڈرائیونگ لائسنس دوبارہ حاصل کیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے بتایا کہ قوانین میں سختی کے باعث لائسنس کے اجراء میں اضافہ ہوا ہے اور لائسنس سینٹرز پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے، شہری آن لائن لائسنسنگ پورٹل استعمال کریں تاکہ لمبی قطاروں اور انتظار سے بچا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے