اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

دودھ فراڈ مافیا کے خلاف کارروائیاں، 3 ہزار 600 لٹر جعلی دودھ ضائع

05 Dec 2025
05 Dec 2025

(ویب ڈیسک) لاہور میں دودھ فراڈ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں مزید سخت ہو گئیں۔

علی الصبح ٹھوکر نیاز بیگ میں کئے گئے کریک ڈاؤن کے دوران 3 ہزار 600 لٹر جعلی دودھ تلف کر دیا گیا جبکہ سپلائر ٹینکر، پلنجر، موٹر اور پائپ کو موقع پر ہی ضبط کر لیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق جعلی دودھ شہر میں سپلائی کیلئے لایا جا رہا تھا، جسے چیکنگ کے دوران روک کر نمونے حاصل کئے گئے، لیبارٹری ٹیسٹ میں دودھ کا سیمپل مقررہ معیار پر پورا نہیں اترا اور اس میں پاؤڈر، گھی، پانی اور ممنوعہ کیمیکل اجزا کی ملاوٹ ثابت ہوئی۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جعلسازی میں ملوث ملک سپلائر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ ضبط شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کیلئے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ ڈیری فارم سے صارف تک پہنچنے والے دودھ کی سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، دودھ کے نام پر جعلی سفید محلول تیار اور فروخت کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔

عاصم جاوید نے شہریوں سے اپیل کی کہ خوراک کے معیار سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں فوراً 1223 ہیلپ لائن پر اطلاع دیں تاکہ فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے