اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کراچی کی بدحالی پر بشریٰ انصاری بھی خاموش نہ رہیں

05 Dec 2025
05 Dec 2025

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری بھی کراچی کی بد حال صورتحال پر خاموش نہ رہ سکیں، اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں شہر کی بگڑتی حالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ لوگ جب کہتے ہیں کہ کراچی گندا اور سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں تو وہ بالکل درست کہتے ہیں مگر اس کے باوجود یہاں کے لوگ بااخلاق اور دل سے خوش آمدید کہنے والے ہیں، چاہے مہمان پنجاب، خیبر پختونخوا یا بلوچستان سے کیوں نہ آئے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تیس سے چالیس برسوں سے کراچی کی حالت بہتر بنانے کے وعدے کیے جا رہے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نظر نہیں آتا، وہ کسی سیاسی جماعت پر تنقید نہیں کر رہیں تاہم ذمہ دار ادارے ہر سال بہتری کا دعویٰ کرتے ہیں مگر شہر کی حالت جوں کی توں ہے۔

اداکارہ نے مطالبہ کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام جواب مانگیں، کراچی کے شہریوں کو چاہیے کہ وہ اجتماعی طور پر پٹیشن دائر کریں کیونکہ ذمہ دار تو خود بھی اسی شہر سے ہیں، کیا انہیں کراچی سے محبت نہیں؟ آخر کب یہ شہر ٹھیک کیا جائے گا؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے