اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہزاد اکبر اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرنے کا حکم

05 Dec 2025
05 Dec 2025

(لاہور نیوز) عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم جاری کیا جبکہ عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں شہزاد اکبر کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تحریری حکم کے مطابق مرزا شہزاد اکبر کو متعدد بار عدالت میں طلب کیا گیا تاہم وہ کسی بھی پیشی پر حاضر نہیں ہوئے جس کے بعد عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ سنایا۔

ذرائع کے مطابق مرزا شہزاد اکبر کے خلاف مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے، ان پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹویٹر) پر متنازع بیانات جاری کرنے کے الزام میں جولائی 2025 میں این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔

عدالتی احکامات کے بعد متعلقہ اداروں کو شہزاد اکبر کی گرفتاری کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے