04 Dec 2025
(لاہور نیوز) ڈی ای اے نے سالانہ ترقیاتی فنڈ خرچ نہ کرنے پر سکولوں سے پیسے واپس مانگ لیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زمینی حقائق کا جائزہ لیے بغیر لاکھوں روپے سکول سربراہان کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے، مذکورہ فنڈز سے صرف سکولوں کے گراؤنڈ فلور پر ترقیاتی کام کروانے کی اجازت تھی، سیکنڈ فلور پر فنڈز لگانے کی اجازت نہ ہونے سے تاحال سیکڑوں سکولوں میں سہولیات کا فقدان کا سامنا ہے۔
فنڈز سکول کونسل کی منظوری سے خرچ کیے جانا تھے، سکول کونسل کی منظوری کے باوجود سیکنڈ فلور پر فنڈز لگانے کی اجازت نہ دی گئی، ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق اب مذکورہ ترقیاتی فنڈز دیگر سکولوں کو سہولیات پورا کرنے کیلئے جاری کریں گے۔
