اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ربیکا خان کی شادی!تقریب کے دوران گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی

04 Dec 2025
04 Dec 2025

(ویب ڈیسک)معرف سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان کی شادی کی تقریب کے دوران گاڑی میں آگ لگ گئی۔

ربیکا، جو پاکستانی کامیڈین کشف خان کی بیٹی ہیں، اور حسین ترین کی دلہن بن گئیں۔ ان کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی، جہاں ربیکا نے دلہن کے روپ میں اپنی خوبصورتی سے سب کو محظوظ کیا۔ تاہم خوشی کے اس موقع پر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب شادی کے مقام پر کھڑی ایک گاڑی اچانک آگ کا شکار ہو گئی۔

چند ہی لمحوں میں آگ نے شدت اختیار کی اور مہمانوں نے اس منظر کو اپنے موبائل فونز میں قید کر لیا۔ یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں۔

گاڑی مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آ گئی اور دھواں آسمان کی طرف بلند ہونے لگا۔ جہاں پہلے ہی شادی کی طویل تقریبات پر مذاق اور میمز بن رہے تھے، اب اس "آگ" نے مزید مزاحیہ تبصرے اور باتوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا، "کیا ربیکا گاڑی میں نہیں تھی، ہے نا؟"
دوسرے نے کہا، "اب تو ہمیں اس پر پورا سال ویلاگ ملنے کی توقع ہے۔" کچھ نے اسے محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا، جب کہ ایک صارف نے کہا، "یہ منظر بالکل مری زندگی ہے تُو کی طرح لگ رہا ہے۔"

چاہے اس حادثے کی حقیقت کچھ بھی ہو، ربیکا خان کی شادی میں یہ واقعہ اب سوشل میڈیا پر ایک سنسنی بن چکا ہے، جسے لوگ بڑے مزے سے دیکھ رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے