اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دیدی

04 Dec 2025
04 Dec 2025

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دیدی۔

گوجرانوالہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس کا انعقاد ہوا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ گوجرانوالہ کے لوگوں کا حق ہے جو انہیں بہت پہلے مل جانا چا ہیے تھا، گوجرانوالہ کی ترقی اورعوام کو سہولت ملنے پر بے حد خوشی ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

بریف میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ عوام کی سہولت کیلئے بننے والا تاریخی پراجیکٹ ہے، ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ ایمن آباد سے گھکھڑ تک 30کلومیٹر سے زائد طویل ہو گا جس سے روزانہ 51ہزار سے زائد مسافر مستفید ہوں گے۔

بلال اکبر نے بتایا کہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ میں 40الیکٹرک آرٹیکولیٹڈ بسیں چلائی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے