اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاور لفٹنگ چمپئن شپ: انسپکٹر ارم خانم نے 2 گولڈ میڈل جیت لیے

04 Dec 2025
04 Dec 2025

(لاہورنیوز) راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا، انہوں نے ورلڈ پاور لفٹنگ چمپئن شپ 2025 میں 2 گولڈ میڈل حاصل کر لیے۔

ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 کا انعقاد سری لنکا میں ہوا۔سی پی او خالد حمدانی نے کہا ہے کہ انسپکٹر ارم خانم نے پنجاب پولیس اور پاکستان کا نام روشن کیا، انسپکٹر ارم خانم نے پاور لفٹنگ میں اول پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

سی پی او کا کہنا ہے کہ انسپکٹر ارم خانم پنجاب پولیس کا ایک روشن ستارہ ہیں، انسپکٹر ارم خانم محکمہ پولیس اور قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ انسپکٹر ارم خانم نے ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی اول پوزیشن حاصل کی ہے، انہوں نے بھارتی پاور لفٹر کو شکست دے کر اول پوزیشن حاصل کی، انسپکٹر ارم خانم کا راولپنڈی پولیس لائنز واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے