اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

'ڈھکن گٹر پر نہیں، کرپشن پر لگانا ہوگا'، یاسر حسین بھی کراچی کی حالت پر بول پڑے

04 Dec 2025
04 Dec 2025

(لاہورنیوز) پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر حسین بھی کراچی میں کھلے مین ہول کے مسئلے پر بول پڑے۔

اتوار کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔

بچے کی کھلے مین ہول میں گرنے سے ہلاکت پر شہریوں نے سندھ حکومت اور میئر کراچی کو بری طرح تنقید کا نشانہ بنایا اور ایک بار پھر سوال اٹھایا کہ مین ہول پر ڈھکن کیوں نہیں لگائے جا سکے، اس معاملے پر شوبز شخصیات کی جانب سے آواز اٹھائی گئی ہے۔

ہدایتکار یاسر حسین نے بھی انسٹاگرام پر اسٹوری اپ لوڈ کرتےہوئے لکھا کہ   یہ ڈھکن گٹر پر نہیں، کرپشن پر لگانا ہوگا، پاکستان زندہ باد ۔

اس سے قبل معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کراچی میں مین ہول میں گر کر جاں بحق بچے اور اس کی والدہ کے بے بسی پر رونے کی ویڈیو پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی میں صرف اس سال 5 بچوں سمیت 24 شہری کُھلے ہوئے نالوں اور گٹروں میں گر کر جان سے جاچکے ہیں لیکن متعلقہ ادارے ایسا نظام وضع نہیں کرپائے جو شہریوں کو ناگہانی اموات سے بچاسکے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے