اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا ترقیاتی کاموں کے معیار و رفتار کی کڑی جانچ کا فیصلہ

04 Dec 2025
04 Dec 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار کو بہتر بنانے کیلئے کڑی جانچ کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت افسران، اہلکار اور ٹھیکیدار کی غفلت یا کوتاہی پر تادیبی کارروائی کی جائے گی، یہ فیصلہ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی کاموں کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام ترقیاتی کاموں کو بروقت اور معیاری طور پر مکمل کروانے کیلئے افسران اور ٹھیکیداروں کو سختی سے پابند کیا جائے گا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل  نے اس بات پر زور دیا کہ افسران ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے، ٹھیکیداروں سے توقع کی جائے گی کہ وہ معیاری مواد کا استعمال کرتے ہوئے کام مکمل کریں گے تاکہ کسی قسم کی بے ضابطگی یا غیر معیاری کام نہ ہو۔

تمام ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کیلئے جیو ٹیگنگ کی جائے گی تاکہ ہر منصوبے کی پراگریس اور معیار کی نگرانی کی جا سکے، اس کے ساتھ ساتھ، کوالٹی ایشورنس کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی جو کاموں کے معیار کی کڑی جانچ کریں گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ منصوبے معیاری اور مقررہ وقت پر مکمل ہوں۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کرنے سے پہلے کام کے معیار کی جانچ کی جائے گی اور تمام ترقیاتی کام اگلے سال مون سون کے آغاز سے قبل مکمل کر لئے جائیں گے، صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں اور ان کی کامیاب تکمیل سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے