اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ، فوزیہ بی بی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست خارج

04 Dec 2025
04 Dec 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں کاہنہ سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی فوزیہ بی بی کی بازیابی سے متعلق دائر متفرق درخواست کو عدالت نے خارج کر دیا۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم  نے حمیداں بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار  نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پولیس  نے درخواست واپس لینے کیلئے ان پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے، درخواست گزار کے وکیل  نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے نہ صرف درخواست گزار بلکہ ان کے دو فیملی ممبرز پر بھی تشدد کیا، درخواست گزار پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی درخواست واپس لے لیں۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم  نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے تشدد کا کوئی میڈیکل کرایا ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ ہم جنرل ہسپتال گئے تھے مگر پولیس  نے میڈیکل نہیں کروانے دیا۔

چیف جسٹس  نے مزید سوال کیا کہ جن افراد پر تشدد ہوا وہ کہاں ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ وہ گھر پر ہیں، اس پر چیف جسٹس  نے ریمارکس دیئے کہ آپ ہوا میں باتیں کر رہے ہیں، کیسے مان لوں؟ اور یہ وضاحت طلب کی کہ عدالت کے سامنے اس دعوے کو ثابت کرنے کیلئے کیا شواہد ہیں۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم  نے درخواست کو خارج کرنے کے بعد کہا کہ اس قسم کے دعووں کا عدالت کے سامنے ٹھوس ثبوت پیش کیا جانا ضروری ہے، ورنہ صرف زبانی بیانات پر فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے