اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

آئندہ سال میٹرک امتحانات کیلئے کتابوں کی قلت، طلبا و والدین پریشان

04 Dec 2025
04 Dec 2025

(ویب ڈیسک) آئندہ سال میٹرک امتحانات دینے والے طلبا شدید پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ فوڈ اینڈ نیوٹریشن اور تاریخِ پاکستان کی کتابوں کی مارکیٹ میں قلت کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگرچہ تعلیمی انتظامیہ نے دونوں مضامین کیلئے کورس آؤٹ لائن جاری کر دی ہے، تاہم کتابوں کی عدم دستیابی نے طلبا کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

طلبا اور والدین کا کہنا ہے کہ پورا سال گزر چکا ہے اور امتحانات میں صرف تین ماہ باقی ہیں، مگر دونوں مضامین کی کتابیں بازار میں دستیاب نہیں، جس سے سینکڑوں طلبا کا سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ انگلش میڈیم طلبا کیلئے دونوں مضامین کی کتابیں بالکل دستیاب نہیں ہیں، جبکہ اردو میڈیم طلبا کو بھی اردو بازار سے پرانی کتابیں خریدنی پڑ رہی ہیں، یہ کتابیں 10 سال قبل پرنٹ کی گئی تھیں جس کے باعث مارکیٹ میں ان کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

والدین  نے پیکٹا سے فوری طور پر کتابوں کی نئی پرنٹنگ کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ طلبا کو باآسانی کتابوں تک رسائی فراہم کی جائے، کیونکہ صرف کورس آؤٹ لائن جاری کر دینا مسئلے کا حل نہیں۔

والدین اور طلبا کا کہنا ہے کہ انہیں امتحانات کی تیاری کیلئے ان کتابوں کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے نصاب کو مکمل کر سکیں اور امتحان میں کامیابی حاصل کر سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے