اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نئی انٹرنیشنل سکواش رینکنگ میں تین پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 100 کھلاڑیوں میں شامل

03 Dec 2025
03 Dec 2025

(لاہور نیوز) نئی انٹرنیشنل سکواش رینکنگ میں تین پاکستانی کھلاڑی بہتری لاکر ٹاپ 100 کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے۔

پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نئی انٹرنیشنل رینکنگ کے 100 بہترین کھلاڑیوں میں تین پاکستانی نور زمان، محمد اصحاب عرفان اور حمزہ خان بھی شامل ہیں۔

عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان نے متعدد انٹرنیشنل ایونٹس میں اچھی پرفارمنس دکھا کر پانچ درجہ بہتری کے ساتھ عالمی رینکنگ میں 38 ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

عالمی درجہ بندی میں 37 ویں پوزیشن تک پہنچ جانے والے نور زمان گزشتہ انٹرنیشنل رینکنگ میں43 ویں پوزیشن پر فائز تھے۔سابق عالمی سکواش چیمپئن قمرزمان کے پوتے نور زمان نے 11 ٹورز میں 248 پوائنٹس جوڑے۔

پاکستان کے اصحاب عرفان ایک درجہ بہتری کے ساتھ عالمی رینکنگ میں47 ویں نمبر پر آگئے، اصحاب عرفان نے 14 ایونٹس میں 193 پوائنٹس حاصل کیے۔

سابق عالمی جونیئر چیمپئن20سالہ حمزہ خان نے14 درجات بہتری لاتے ہوئے اپنے کیریئر کی اعلیٰ رینکنگ حاصل کرلی اور عالمی نمبر 86 بن گئے، حمزہ خان نے 8 ایونٹس میں 98 پوائنٹس حاصل کر کے اپنی عالمی رینکنگ کو بہتر بنایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے