03 Dec 2025
(لاہور نیوز) پنجاب بار کونسل کی جانب سے بھی کل صوبہ بھر میں ہڑتال کی کال دے دی گئی ہے۔
پنجاب بار کونسل نے 2وکلاء کے قتل کیخلاف ہڑتال کا اعلان کیا جبکہ لاہور و ملتان ڈویژن کچہریوں میں پولیس کا داخلہ مکمل بند رکھنے کا اعلان کیا۔
پنجاب بھر میں وکلا احتجاج کے طور پرکل عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے، پنجاب بار کونسل نے دونوں وکلا کے قاتلوں کو 3 روز میں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پنجاب بار کونسل نے کہا ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا جائے گا۔
