03 Dec 2025
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کا شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز سے طبی معائنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ذریعے درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم ہیں، بانی پی ٹی آئی کو کچھ طبی مسائل کا سامنا ہے، عدالت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے موجودہ حکومت کے کہنے پر سزا دی۔
دوسری جانب درخواست میں استدعا کی گئی انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے شوکت خانم ہسپتال سے طبی سہولیات کی اجازت دی جائے۔
