03 Dec 2025
(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 نئے ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
لاہور میں ایک نیا مریض سامنے آیا، جبکہ راولپنڈی اور فیصل آباد میں بالترتیب 1 اور 3 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 4,244 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے 744 مریض لاہور کے ہیں۔
ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جاری ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 4 ہزار سے زائد ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں، محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی احتیاطی تدابیر اپنائیں اور پانی جمع ہونے سے بچائیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
