03 Dec 2025
(لاہور نیوز) پنجاب میں 50 جنرل کیڈر اور 76 کامرس کالجز کو آؤٹ سورس کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق کم انرولمنٹ والے کالجز کو آؤٹ سورسنگ فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کام شروع کر دیا گیا ہے۔
تاہم اساتذہ نے کالجز آؤٹ سورس کرنے کے فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام سے سرکاری نظامِ تعلیم کمزور ہو گا، اساتذہ کا مؤقف ہے کہ آؤٹ سورسنگ کے نتیجے میں کالجز میں تعلیمی معیار متاثر ہو سکتا ہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ کالجز آؤٹ سورسنگ پالیسی کارکردگی میں بہتری کیلئے زیر غور ہے، جبکہ پنجاب میں پہلے ہی 10 ہزار سے زائد سرکاری سکولز آؤٹ سورس کئے جا چکے ہیں۔
