اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ڈیجیٹل ادائیگیوں کا محفوظ نظام تشکیل دینا ترجیح ہے: گورنر سٹیٹ بینک

03 Dec 2025
03 Dec 2025

(ویب ڈیسک) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام مزید مضبوط ہو گا۔

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد  نے بینک کی جانب سے ماسٹر کارڈ اور پاکستان کی قومی ادائیگی سکیم ’’پے پاک‘‘ کے اشتراک سے نیا co-badged کارڈ متعارف کرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو محفوظ، مستعد اور خود انحصار بنانے کے سفر میں سنگِ میل ثابت ہو گی۔

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد  نے شراکت داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب صارفین بین الاقوامی اور ای کامرس ادائیگیاں بلاتعطل انداز میں کر سکیں گے جبکہ ملکی ٹرانزیکشنز کا پاکستان کے اندر تصفیہ ممکن ہو سکے گا جس سے کارکردگی میں اضافہ اور بیرونی نیٹ ورکس پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے نئے co-badged card کو ’فائدہ مند‘ مالی پروڈکٹ قرار دیا جس سے صارفین کو سہولت ملنے کے علاوہ ادائیگیوں کا قومی انفراسٹرکچر مزید مضبوط ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے