03 Dec 2025
(لاہور نیوز) چوہنگ میں سی سی ڈی پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران زیرِ حراست ملزم زاہد اقبال ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق سی سی ڈی ٹیم زاہد اقبال کو کسی نشاندہی کیلئے چوہنگ لے کر گئی تھی کہ اسی دوران اس کے ساتھیوں نے اچانک حملہ کرکے اسے چھڑوانے کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم کے اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ملزم منشیات فروشی سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، فرار ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
