اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور ٹیکس بار کا ایف بی آر سے انکم ٹیکس ریٹرن فارم بروقت جاری کرنے کا مطالبہ

02 Dec 2025
02 Dec 2025

(لاہور نیوز) لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فارم بروقت جاری کیا جائے۔

ٹیکس بار کے مطابق انکم ٹیکس رولز کے تحت ریٹرن فارم یکم دسمبر تک شائع ہونا لازمی ہے تاہم ابھی تک اس کی دستیابی نہیں ہو سکی۔

لاہور ٹیکس بار نے اس سلسلے میں چیئرمین ایف بی آر کو خط بھی لکھ دیا ہے جس میں ٹیکس دہندگان کی سہولت اور موثر ٹیکس کمپلائنس کے لیے ریٹرن فارم کی فوری اشاعت کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔

ٹیکس بار نے مؤقف اختیار کیا کہ فارم میں تاخیر سے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس مشیران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لہٰذا قانونی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ریٹرن فارم فوری جاری کیا جائے۔

ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کو ہر ممکن معاونت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ فارم کی تیاری اور مشاورت کے عمل میں لاہور ٹیکس بار تعاون کیلئے تیار ہے۔

ٹیکس بار کے مطابق بروقت فارم کی اشاعت سے ٹیکس ادائیگی کے عمل میں شفافیت بڑھتی ہے جبکہ فائلنگ شیڈول متاثر ہونے سے بچ جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے