اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ڈینگی مچھروں کی افزائش میں اضافہ، 4 نئے مریض رپورٹ

02 Dec 2025
02 Dec 2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں ڈینگی مچھروں کی افزائش میں تیزی آ گئی جس کے نتیجے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں 4 نئے ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد پنجاب بھر میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 4234 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ لاہور میں یہ تعداد 774 ہو  چکی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ لاہور اور پنجاب میں ڈینگی کی روک تھام کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے سخت اقدامات جاری ہیں، اب تک چار ہزار ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں اور ڈھائی لاکھ سے زائد وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔

شہر میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جس کے باعث رواں سال ڈینگی کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، زیادہ تر مریض نجی ہسپتالوں اور کلینکس پر رپورٹ ہو رہے ہیں، جس سے اس بات کا عندیہ ملتا ہے کہ صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر  نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، گھروں میں سپرے لازمی کریں اور ڈینگی سے بچاؤ کے لوشن کا استعمال کریں، ڈینگی مچھر کی افزائش کو بروقت روکنا ضروری ہے تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے