اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، فرحان یوسف کپتان مقرر

02 Dec 2025
02 Dec 2025

(لاہور نیوز) پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فرحان یوسف اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی قیادت کریں گے اور عثمان خان نائب کپتان ہوں گے۔

ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں شیڈول ہے جس میں پاکستان گروپ ’اے‘ میں بھارت، کوالیفائر ون اور کوالیفائر 3 کے ساتھ شامل ہے، پاکستان کا پہلا میچ 12 دسمبر کو کوالیفائر 3 کے خلاف سیونز سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ 14 دسمبر کو بھارت کے خلاف آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا گروپ میچ 16 دسمبر کو کوالیفائر ون کے خلاف شیڈول ہے، سیمی فائنل 19 دسمبر کو اور فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

قومی سکواڈ

قومی سکواڈ میں فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس شامل ہیں۔

سپورٹ سٹاف میں سرفراز احمد (منیجر، مینٹور)، شاہد انور (ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ)، راؤ افتخار (بولنگ کوچ)، منصور امجد (فیلڈنگ کوچ)، ابرار احمد (ٹرینر)، عبیداللہ (فزیو) اور علی حمزہ (اینالسٹ) کے فرائض انجام دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے