اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ٹھوکر نیاز بیگ پر فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 2 ہزار لٹر جعلی دودھ ضائع

02 Dec 2025
02 Dec 2025

(لاہور نیوز) ٹھوکر نیاز بیگ پر فوڈ اتھارٹی نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 ہزار لٹر جعلی دودھ تلف کر دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ سپلائر ٹینکر میں جعلی دودھ سپلائی کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، دودھ کے نام پر ایک سفید محلول تیار کیا گیا تھا جسے علی الصبح مختلف دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔

موقع سے پاؤڈر، کیمیکلز، ناقص گھی اور جعلی گاڑھا محلول برآمد کیا گیا، دودھ کے نمونوں کا فوری ٹیسٹ کیا گیا جو فیل ہو گئے جس کے بعد جعلی دودھ کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا گیا، دودھ میں پانی، پاؤڈر اور ویجیٹیبل گھی کی ملاوٹ پائی گئی جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہو سکتی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ جعلی دودھ میں استعمال ہونے والے اجزا انسانی صحت کیلئے خطرناک ہیں اور ان سے مختلف بیماریوں کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

عاصم جاوید نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ اپنے اردگرد موجود جعلساز عناصر کی شکایت 1223 یا فوڈ اتھارٹی کے فیس بک پیج پر ان باکس کر کے درج کرائیں تاکہ اس قسم کی جعلسازی کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے