(لاہور نیوز) مریم نواز نے ایک اور وعدہ سچ ثابت کیا اور پاکستان کی تاریخ کا پہلا سرکاری آٹزم سکول "مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر آف آٹزم" میں داخلے شروع ہو گئے۔
اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے داخلہ رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت آٹسٹک بچوں کے والدین اپنے بچوں کا داخلہ کروا سکتے ہیں۔
آٹسٹک بچوں کے والدین کیلئے ایک بڑی سہولت یہ ہے کہ وہ آن لائن رجسٹریشن فارم autism.punjab.gov.pk پر جمع کرا سکتے ہیں، یہ اقدام آٹسٹک بچوں کے والدین کیلئے نہ صرف سہولت فراہم کرتا ہے بلکہ نظام کو مزید شفاف بھی بناتا ہے۔
مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر آف آٹزم میں مختلف عمر کے بچوں کیلئے مخصوص تعلیمی سیکشنز قائم کئے گئے ہیں، 3 سے 5 سال کے آٹسٹک بچوں کیلئے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سیکشن، 6 سے 12 سال کے بچوں کیلئے جونیئر سیکشن اور 13 سے 16 سال کے بچوں کیلئے سینئر سیکشن موجود ہے۔
مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر آف آٹزم میں داخلہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، والدین کو اس تاریخ سے پہلے اپنے بچوں کی رجسٹریشن مکمل کرانی ہو گی تاکہ وہ سکول میں داخلہ حاصل کر سکیں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ آٹسٹک بچوں کیلئے تعلیم اور علاج کے شعبے میں یہ ایک سنگ میل ہے اور ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ یہ بچے معاشرتی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کریں۔
