(لاہور نیوز) ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے تھانہ ڈیفنس اے کا دورہ کیا اور تھانہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس دوران انہوں نے تھانہ میں ایس آئی پی ایس کی جدید سہولتوں اور قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔
ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ تھانہ میں ایس آئی پی ایس کے مطابق ہر کام کا تسلی بخش طریقے سے عمل ہونا چاہئے، تاکہ عوام الناس کو بہترین سروس فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے تھانہ میں موجود ریکارڈ اور فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ بھی لیا اور افسران کو ہدایت دی کہ درخواستوں پر فوراً اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، 15 کی کال پر فوری ردعمل فراہم کیا جائے، غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
دورے کے دوران، ایس پی اخلاق اللہ تارڑ نے تھانہ اور حوالات کی صفائی کا بھی جائزہ لیا اور قیدیوں کے حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے کی ہدایات دیں، انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن میں کسی بھی قسم کا تشدد، غیرقانونی حراست یا نجی ٹارچر سیل جیسے اقدامات کسی صورت بھی برداشت نہیں کئے جائیں گے۔
انہوں نے تھانہ میں آنے والے عوام الناس کی رہنمائی کیلئے سہولت آفیسر اور گائیڈ کنسٹیبلز کو فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایس پی کینٹ نے روایتی پولیسنگ سے ہٹ کر جدید اور سمارٹ پولیسنگ کو فروغ دینے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں عوام کی خدمت کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر طریقے اپنانے ہوں گے تاکہ ان کے مسائل کا فوری اور مؤثر حل نکالا جا سکے۔
