اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ایک نیا ادارہ بنایا جا رہا ہے: رانا ثناء اللہ

01 Dec 2025
01 Dec 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ایک نیا ادارہ بنایا جا رہا ہے جو انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا تاہم یہ نوٹیفکیشن عجلت میں نہیں ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی واپسی کے بعد جتنا وقت ضروری ہوگا، اسی حساب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، اُنہوں نے وضاحت کی کہ آئین کے بعد قوانین اور قوانین کے بعد رولز فریم کیے جاتے ہیں، اس لیے یہ تمام معاملات احتیاط کے ساتھ طے کیے جائیں گے۔

مشیر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاملے کا زیرِ غور ہونا اور فیصلہ ہونے میں فرق ہوتا ہے اور مختلف آپشنز مختلف اوقات میں زیرِ غور رہتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے بعد ادارے کی مدت 5 سال ہوگی اور یہ آئینی ترمیم کے مطابق ہوگی۔

رانا ثنا اللہ نے نواز شریف سے متعلق  کہا کہ سابق وزیراعظم نے کبھی چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہیں کی  اور اُن کی گفتگو کو بے بنیاد طور پر اس معاملے سے جوڑا جا رہا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایک وفد نے سپیکر کے پاس ملاقات کی درخواست دی جس میں وہ خود بھی موجود تھے اور اُنہیں کہا گیا کہ وزیراعظم کی واپسی کے بعد مسئلہ ان کے سامنے رکھا جائے گا تاہم وفد کے جانے کے بعد وزیراعلیٰ کی جانب سے دھمکی دی گئی، جس کے سبب اُن کی ملاقات کی اجازت نہیں دی جا سکی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے