اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کیلئے بڑی سہولت

01 Dec 2025
01 Dec 2025

(لاہور نیوز) ایف آئی اے کی جانب سے زونل آفس میں خصوصی امیگریشن انفارمیشن آفس قائم کردیا گیا، جہاں بیرون ملک سفر سے متعلق رہنمائی فراہم کی جائےگی۔

اب بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کو رہنمائی فراہم کرنے کےلیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے زونل آفس میں خصوصی امیگریشن انفارمیشن آفس قائم کیا ہے، اس نئے آفس میں بیرون ملک سفر سے متعلق مکمل رہنمائی مہیا کی جائے گی۔

امیگریشن قوانین، سفری تقاضوں، دستاویزات کی تصدیق کیلئےتربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے، امیگریشن انفارمیشن آفس عوامی سہولت، سروس ڈلیوری بہتر بنانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

آفس کا مقصد شہریوں اور امیگریشن ڈیسک کے درمیان رابطہ مزید مؤثر بنانا ہے، شہری سفر سے قبل معلومات اور رہنمائی کیلئے آسان رسائی حاصل کرسکیں گے، بیرون ملک جانے والے حضرات یا کوئی بھی شہری جو معلومات حاصل کرنے کا خواہشمند ہو وہ امیگریشن سے متعلق رہنمائی کیلئے اس نمبر 04299203690 پر رابطہ کرسکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے