01 Dec 2025
(لاہور نیوز) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سونے کی قیمت عالمی منڈی میں فی اونس 27 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 245 ڈالر ہو گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ کے زیراثر 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 700 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 46 ہزار 862 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 315 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 83 ہزار 112 روپے تک پہنچ گئی۔
چاندی کے نرخ بھی بڑھ گئے، 24 قیراط فی تولہ چاندی 54 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 963 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
