01 Dec 2025
(لاہور نیوز) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے ساتھ مسائل کے باعث متعدد لائسنس ہولڈرز نے سکول واپس لینے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مزید این جی اوز اور افراد نے سکول واپس کر دیئے ہیں، جبکہ 59 مزید سکولز کے لائسنس ہولڈرز نے سکول لینے سے انکار کیا۔
اس فیصلے کے بعد مذکورہ سکولوں میں کسی کو پڑھانے والا نہیں اور لائسنس ہولڈرز نے لائسنس فیس بھی جمع نہیں کروائی۔
سکول ایجوکیشن کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ابھی تک محکمہ نے ان سکولوں کو واپس نہیں لیا، جس سے طلبہ کے مستقبل پر خطرات منڈلا رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سکولوں کے خالی رہنے کے باعث نہ صرف تعلیم متاثر ہو رہی ہے بلکہ انتظامی بحران بھی پیدا ہو رہا ہے۔
