اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

01 Dec 2025
01 Dec 2025

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 3 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گی۔

ملک شہزاد اعوان  نے حکومت سے ود ہولڈنگ ٹیکس اور ٹول ٹیکس میں بھی کمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو حقیقی اور مؤثر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے پنجاب حکومت کے نئے آرڈیننس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے اور اس کی آڑ میں ٹریفک پولیس اور وارڈن پولیس ٹرانسپورٹرز کے ساتھ زیادتیاں کر رہی ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر  نے دعویٰ کیا کہ صوبے میں ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں پر بلاجواز ایف آئی آرز اور بھاری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں، جس کے باعث ٹرانسپورٹرز جلد ہی اپنی گاڑیاں بند کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے