30 Nov 2025
(لاہور نیوز) لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔
ترجمان ریلویز کے مطابق حیدر آباد کے قریب کراچی ایکسپریس کی پاور وین کی پن ٹوٹ گئی، رفتار کم ہونے کے باعث ٹرین حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی، کراچی ایکسپریس کو حیدر آباد سٹیشن پر ہی روک لیا گیا۔
ترجمان ریلویز نے بتایا کہ واقعہ میں تمام مسافر محفوظ رہے تاہم کراچی ایکسپریس کی پاور وین کی پن کو مرمت کرنے کے بعد منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
