30 Nov 2025
(لاہور نیوز) سندر کے خود پور گاؤں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجہ میں دو بھائی زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں 22 سالہ کامران اور 20 سالہ رضوان شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئےجناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں جبکہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
