اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

جی ڈی پی گروتھ کو 6 فیصد تک لے جانا ہمارا ہدف ہے: قیصر احمد شیخ

30 Nov 2025
30 Nov 2025

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ جی ڈی پی گروتھ کو 6 فیصد تک لے جانا ہمارا ہدف ہے۔

پنجاب کے شہر چنیوٹ میں قیصر احمد شیخ کا سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور اُن کی ٹیم بہت محنت کر رہی ہے، عوام کو مزید سہولیات فراہم کرنی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک ان ممالک میں شامل ہے جن کا معیارِ زندگی بہت کم ہے، جی ڈی پی گروتھ کو 6 فیصد تک لے جانا ہمارا ہدف ہے، یہی اُڑان پروگرام کا مقصد ہے، اگلے دس برسوں میں اکانومی کو ٹریلین ڈالر تک لے جانا ہے۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ400 ملین ڈالر کی موجودہ معیشت کو ایک ہزار ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں، تمام جماعتیں مل کر ’چارٹر آف اکانومی‘ کریں، ملک کے ترقی نہ کرنے کی بڑی وجہ سیاسی جماعتوں کی باہمی مخالفت ہے۔

قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ مخالف جماعتوں کے بائیکاٹ کے بعد مسلم لیگ ن نے تمام نشستیں جیتیں، تین سال قبل ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا اور آئی ایم ایف پروگرام میں شامل نہیں تھا، وزیراعظم نے آئی ایم ایف حکام سے ملاقاتیں کرکے معاملہ سنبھالا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان مضبوط ملک بن کر اُبھرا ہے اور دنیا بھر میں ہماری اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے