30 Nov 2025
(لاہور نیوز) لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 183 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لاہور کے علاقے مشتاق احمد گرمانی روڈ پرآلودگی کی شرح291پوائنٹس تک ریکارڈکی گئی جبکہ غازی روڈ انٹرچینج پرشرح آلودگی 210، شادمان مارکیٹ میں 189، اڈاپلاٹ میں 171 اور کنٹونمنٹ 157اور ڈی ایچ اے فیز فائیو میں آلودگی کی شرح 146پوائنٹس تک ریکارڈ کی گئی۔
طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ماسک کے استعمال کو لازم بنائیں۔
