30 Nov 2025
(لاہور نیوز) نشتر کالونی کماہاں گاؤں کی رہائشی خاتون کے جاں بحق ہونے کا واقعہ، پولیس نے نعش کو مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے گئے، ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ خاتون بیمار تھی ،بظاہر تشدد کا کوئی نشان نہیں تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد مزید محرکات کا تعین ہوگا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ خاتون اقصٰی کی 8 سال قبل ارسلان نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔
