اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

روہت شرما نے شاہد آفریدی کا ایک دہائی پرانا ریکارڈ توڑ دیا

30 Nov 2025
30 Nov 2025

(ویب ڈیسک) بھارت کے اوپننگ بلے باز و سابق کپتان روہت شرما نے شاہد آفریدی کا ایک دہائی پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق روہت شرما نے جنوبی افریقا کے خلاف رانچی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں 57 رنز کی اننگز کھیلی۔انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چوکوں کے ساتھ ساتھ 3 چھکے بھی لگائے اور اس کے ساتھ ہی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

2015 میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے پاکستانی بولنگ آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 398 میچز میں 351 چھکے لگائے تھے۔روہت شرما کے ون ڈے کرکٹ میں چھکوں کی تعداد 352 ہوگئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ون ڈے کرکٹ میں 331 چھکوں کے ساتھ سب سے زیادہ چھکے لگانے والوں میں تیسرے نمبر ہیں۔ سری لنکا کے موجودہ کوچ سنتھ جے سوریا 270 چھکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز ون ڈے کرکٹ میں 250 چھکے بھی نہیں لگا سکا ہے۔

موجودہ کھلاڑیوں میں روہت شرما کے بعد بھارت کے ہی ویرات کوہلی 157 چھکوں کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل 155 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے