اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صدارتی ایوارڈ یافتہ شہنائی نواز استاد عبداللہ کا انتقال ہوگیا

30 Nov 2025
30 Nov 2025

(ویب ڈیسک) صدارتی ایوارڈ یافتہ شہنائی نواز استاد عبداللہ 72 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شہنائی نواز استاد عبداللہ طویل عرصے سے پھیپھڑوں اور دمے کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کی نمازِ جنازہ آج کوٹری میں ادا کی جائے گی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم استاد عبداللہ کی تدفین آبائی قبرستان سید بڈھل شاہ میں کی جائے گی، استاد عبداللہ برصغیر میں شہنائی کے عالمی شہرت یافتہ فنکار تھے، انہوں نے کئی دہائیوں تک شہنائی کے فن سے پہچان بنائی۔

پاکستان،بھارت اور بنگلادیش میں استاد عبداللہ کی شہنائی کو غیرمعمولی پذیرائی ملی، انہوں نے کئی قومی و عالمی ثقافتی میلوں میں شہنائی کا فن پیش کیا۔

سندھی موسیقی کو نیا رنگ دینے میں بھی استاد عبداللہ کا اہم کردار رہا، ان کی فنی صلاحیتوں پر انہیں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے