اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ فٹنس چیلنج اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ،پاکستان نے 3 میڈل اپنے نام کرلیے

30 Nov 2025
30 Nov 2025

(ویب ڈیسک) ورلڈ فٹنس چیلنج اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے تین برانز میڈل جیت لیے۔

سعودی عرب میں ہونے والے مقابلوں میں پاکستان آرمی کی اولمپیئن ایتھلیٹ صدف صدیقی نے ماسٹرز کیٹیگری میں برونز میڈل جیت کر اپنی برتری قائم کی۔حوالدار مقبول احمد نے انفرادی ماسٹرز، انعام اللہ نے سینٸرز کیٹیگری میں میڈل جیتا۔تینوں ایتھلیٹس کا تعلق پاکستان آرمی سے ہے۔

ورلڈ فٹنس چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں 57 ممالک نے حصہ لیا۔ ویمنز ایونٹ میں 18ممالک شریک ہوئے۔صدف صدیقی کا کہناہے کہ ایتھلیٹکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد اب ورلڈ فٹنس چیلنج اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیتنے کی بہت خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محنت اور جنون کے ساتھ کسی بھی عمر اور کسی بھی کھیل میں کامیابی پائی جاسکتی ہے۔صدف صدیقی نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کے لیے بھی یہ ہی پیغام ہے کہ وہ ہمت نہ ہاریں، مسلسل محنت سے کسی بھی شعبے میں نام کمایا جاسکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے