اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حریم فاروق کو بچپن میں دادا سے تھپڑ کیوں پڑا؟ اداکارہ نے حیران کن واقعہ سنا دیا

30 Nov 2025
30 Nov 2025

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ حریم فاروق نے اپنے بچپن کا حیران کن واقعہ بیان کردیا جس میں وہ ناراض ہوکر گھر سے نکل گئی تھیں۔

نجی ٹی وی کے کامیڈی شو میں گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے بتایا کہ وہ آٹھ سال کی عمر میں بغیر بتائے گھر سے نکل گئی تھیں جس کے بعد اہلخانہ نے انہیں “گمشدہ” سمجھ کر پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرانے کیلئے رجوع کر لیا۔

حریم فاروق نے بتایا کہ وہ بچپن میں پھوپھو کے گھر جانا چاہتی تھیں اور ڈرائیور کے نہ لے جانے پر خود ہی گھرسے نکل پڑیں، راستے میں ایک بزرگ نے انہیں روکا اور پوچھا کہاں جا رہی ہو، تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’پھوپھو کے گھر‘‘ اور معصومیت میں اپنی عمر آٹھ سال بتاتے ہوئے کہا کہ میں میٹرک میں ہوں۔

اداکارہ کے مطابق جب وہ منزل کے قریب تھیں تو دو نوجوانوں نے انہیں دیکھا اور پوچھا کہ کیا والدین کو معلوم ہے؟ حریم نے نفی میں جواب دیا تو وہ نوجوان انہیں فوراً گھر واپس لے آئے۔

حریم نے بتایا کہ اسی دوران ان کے والدین انہیں تلاش کرتے کرتے پولیس سٹیشن پہنچ چکے تھے تاکہ گمشدگی کی رپورٹ درج کرائیں۔ گھر واپسی پر ان کے دادا نے پہلی بار ان کو ڈانٹ پلائی اور تھپڑ بھی لگایا اور آئندہ بغیر بتائے گھر سے نہ نکلنے کی سخت تاکید کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ آج بھی ان کے ذہن میں تازہ ہے اور انہوں نے اسی دن فیصلہ کیا تھا کہ دوبارہ ایسی حرکت نہیں کریں گی۔

شو میں ایک اور دلچسپ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب حریم نے بتایا کہ اسکول کے دور میں ان کا نک نیم ’لالا‘ تھا۔ وہ لڑکوں کے ایک گروپ میں واحد لڑکی تھیں اس لیے سب انہیں احترام سے لالا کہتے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے