اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن چھٹیاں گزارنے اپنے وطن نیوزی لینڈ چلے گئے

30 Nov 2025
30 Nov 2025

(لاہور نیوز) ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن چھٹیاں گزارنے اپنے وطن نیوزی لینڈ چلے گئے۔

مائیک ہیسن کا لاہور سے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر بیان میں کہنا تھا کہ میرا چہرہ تھکا ہوا ہے لیکن میں خوش ہوں، میں نیوزی لینڈ اپنے گھر واپسی کیلئے ایک لمبے سفر کا آغاز کر رہا ہوں، میں اپنی فیملی کو مس کر رہا ہوں چند ہفتے کی بریک میں اپنے گھر گزاروں گا۔

انہوں نے کہا کہ جیت کے ساتھ سیزن کے اختتام کی وجہ سے میں بہت خوش ہوں، لڑکوں نے بہت اچھا کھیلا۔

یاد رہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کی مصروفیات نہیں ہیں، پاکستان ٹی 20 سکواڈ نے جنوری کے پہلے ہفتے میں تین میچز کیلئے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔

آسٹریلیا ٹی 20 ٹیم کا دورہ پاکستان جنوری کے آخری ہفتے میں شیڈولڈ ہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے بعد پاکستان ٹیم ٹی 20ورلڈ کپ کے لئے سری لنکا جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے