اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کے لیجنڈ ٹینس سٹار اعصام الحق ریٹائر ہوگئے

30 Nov 2025
30 Nov 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈ ٹینس سٹار اعصام الحق اپنے شاندار کیریئر کا آخری میچ کھیل کر ٹینس کورٹ سے رخصت ہوگئے۔

اسلام آباد میں ہونے والا اے ٹی پی چیلنجر کپ کا مینز ڈبلز فائنل اعصام الحق کے کیریئر کا آخری مقابلہ تھا، چیلنجر کپ کے مینز ڈبلز فائنل میں اعصام کو مزمل مرتضیٰ کے ساتھ حریف پیئر کے خلاف سٹریٹ سیٹ میں شکست ہوئی، اے ٹی پی چیلنجر کپ کے افتتاح کے موقع پر ہی انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

آخری میچ میں شکست کے بعد اعصام الحق کا کہنا تھا کہ حریف پیئر کو جیت پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، پورے کیریئر میں سپورٹ کرنے پر اپنی فیملی اور دیگر لوگوں کے شکر گزار ہیں، بطور صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن وہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اے ٹی پی ٹورنامنٹ کا پاکستان میں انعقاد بڑی کامیابی رہی ۔

لیجنڈ پاکستانی ٹینس کھلاڑی اعصام الحق نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران ملک کیلئے سب سے زیادہ 18 اے ٹی پی ورلڈ ٹور ٹائٹل جیتے، 28 اے ٹی پی چیلنجر ٹائٹل ان کے نام رہے، ٹینس سٹار نے ڈبلز میں 17 آئی ٹی ایف فیوچر ٹائٹلز بھی اپنے نام کیے، اعصام الحق نے سنگلز میں بھی 5 آئی ٹی ایف ٹائٹل حاصل کیے۔

ایک اے ٹی پی چیلنجر ٹائٹل بھی اعصام الحق نے حاصل کیا، وہ ڈیوس کپ میں سنگلز، ڈبلز اور مجموعی طور پر سب سے زیادہ میچ جیتنے والے پاکستانی کھلاڑی بھی ہیں، کیریئر کے آخری میچ کے اختتام پر تماشائیوں اور ساتھی کھلاڑیوں نے اعصام الحق کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے