اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سری لنکن ٹیم نے دورہ پاکستان کی تمام رقم سیلاب متاثرین کے نام کر دی

30 Nov 2025
30 Nov 2025

(لاہور نیوز) سری لنکا کی ٹیم نے اپنے دورہ پاکستان کی تمام ٹور منی اور میچ فیس سیلاب اور لینڈ سلائیڈز سے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ٹوئنٹی20 سیریز کے فائنل سے قبل دونوں ٹیموں نے سری لنکا میں حالیہ شدید موسمی حالات کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ تک خاموشی اختیار کی۔

ٹیم سری لنکا کے ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا نے کہا کہ کھلاڑی اور سپورٹنگ سٹاف اپنے ہم وطنوں کے سامنے پیش آنے والی مشکلات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہے، .ہم نے اپنے متاثرہ خاندانوں کے لیے دلی ہمدردی کا پیغام بھیجا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کی ٹور منی اور میچ فیس سری لنکا کے سیلاب متاثرین کو دی جائے گی، ٹیم وطن واپسی کے بعد بھی ریلیف سرگرمیوں میں تعاون جاری رکھے گی اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں محتاط رہیں، حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور ایک دوسرے کی مدد کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے