اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سری لنکن پلیئرز نے اپنے پیار، خلوص سے پاکستانی قوم کو جیت لیا: محسن نقوی

30 Nov 2025
30 Nov 2025

(لاہور نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ سری لنکن پلیئرز نے اپنے پیار اور خلوص سے پاکستانی قوم کو جیت لیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی اور ٹیم ورک سے سری لنکا کو فائنل میں ہرایا، پوری سیریز میں ٹیم پاکستان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، کپتان سلمان آغا، کوچ مائیک ہیسن اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمدہ حکمت عملی، بے مثال اتحاد اور مہارت نے قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو شاندار بنایا، سری لنکن کرکٹ ٹیم اور کوچنگ سٹاف کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکن پلیئرز نے سیریز جاری رکھ کر پاکستانی قوم کے دل جیت لیے، سری لنکن ٹیم نے کھیل کی اصل روح کو زندہ و جاوید رکھا جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دوستی کے جذبے نے سیریز کو یادگار بنایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے