اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ سے بچانے کیلئے عوام میرا ساتھ دیں: مشعال ملک

29 Nov 2025
29 Nov 2025

(لاہور نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ سے بچانے کیلئے چند دن رہ گئے، تحریک چلانے میں عوام میرا ساتھ دیں اور دست و بازو بنیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کا کہنا تھا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو کسی قسم کی دوائی نہیں دی جارہی، یاسین ملک نے کہا میں اپنا کیس خود لڑوں گا، یاسین ملک کی زندگی جیل میں بھی خطرے میں ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ لاہور سے شروع ہونے والی ہر تحریک فتح سے ہمکنار ہوئی، پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی دہشت گردی سب کے سامنے ہے، مودی پاگل اور دہشت گرد ہے جو کشمیر کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کلبھوشن یادیو کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں لے کر گیا، کیا وجہ ہے یاسین ملک کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں نہیں لے جایا جا رہا؟۔

مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان عارضی سیزفائر ہوا، بھارت کسی بھی وقت کچھ بھی کر سکتا ہے، ہمیں اپنے عظیم حریت رہنماؤں کو بچانا ہے، بھارت حریت رہنماؤں کو قتل کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی بہن اور بیٹی کےساتھ باہر نکل آئی ہوں، تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے یاسین ملک کیلئے آواز اٹھائیں، مودی وحشی درندہ ہے، مقبوضہ کشمیر کو قبرستان میں تبدیل کر دیا، اگر یاسین ملک کو کچھ ہو گیا تو پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آجائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے