اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ سونیا حسین نےبیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

29 Nov 2025
29 Nov 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے ماسکو میں منعقدہ ’’یوریشین اوپن ایوارڈ ڈائمنڈ بٹر فلائی‘‘ میں بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

اداکارہ کو یہ ایوارڈ فلم ’دیمک‘‘ میں شاندار پرفارمنس پر دیا گیا جس نے بین الاقوامی ججوں سے فنی مہارت، جذباتی اثر اور حقیقت سے قریب تر کردار نگاری کے باعث خصوصی داد حاصل کی۔تقریب میں 17 ممالک کی 34 فلمیں شریک تھیں جن میں پاکستان کی دو فلمیں ’’دیمک‘‘ اور ’’لوو گرو‘‘ بھی شامل تھیں۔ سونیا حسین نے انسٹاگرام پر ایوارڈ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔

ایوارڈ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سال عالمی شرکت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ پاکستانی فلموں کی موجودگی جنوبی ایشیائی سینما کی بڑھتی ہوئی عالمی پذیرائی کی علامت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے