اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اعصام الحق نے اپنے آخری اے ٹی پی ٹورنامنٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

29 Nov 2025
29 Nov 2025

(لاہورنیوز) پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق نے اسلام آباد میں جاری اے ٹی پی چیلنجر میں اپنے ساتھی مذمل مرتضیٰ کے ساتھ مل کر نئی تاریخ رقم کردی۔

دونوں کھلاڑیوں نے ترکیہ کی جوڑی کو شکست دے کر کسی بھی ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی پاکستانی جوڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔اپنا آخری اے ٹی پی ٹورنامنٹ کھیلنے والے پاکستان ٹینس کے لیجنڈ اعصام الحق نے نئی تاریخ رقم کردی ہے،

اعصام اور مذمل مرتضی کی جوڑی اسلام آباد اے ٹی پی چیلنجر کے فائنل میں پہنچ گئی ہے جس کے ساتھ اعصام اور مذمل مرتضی کسی بھی اے ٹی پی ایونٹ کا فائنل کھیلنے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئی۔

اس سے قبل اعصام الحق نے اے ٹی پی ورلڈ ٹوور میں 42 اور اے ٹی پی چیلنجرز میں 30 فائنل کھیلے لیکن ہر بار ان کا ساتھی کوئی غیر ملکی کھلاڑی ہوتا تھا ، اے ٹی پی چیلنجر اسلام آباد کے سیمی فائنل میں اعصام اور مذمل نے ترکیہ کے پیئر کو شکست دی۔

وائلڈ کارڈ انٹری پانیوالی پاکستانی جوڑی نے تھرڈ سیڈ ایلپ ہوروز اور مارٹ الکایا کو 1-6 ، 4-6 سے ہرایا، فائنل میں اعصام الحق کا مقابلہ سیڈ چار جمہوریہ چیک کے ڈومینک پالان اور قازقستان کے ڈینس یاویساو سے ہوگا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں ہونے والا اے ٹی پی چیلنجر ایونٹ کا فائنل اعصام الحق کا آخری میچ ہوگا۔ اعصام الحق فتح کے ساتھ اپنے اے ٹی پی کیریئر کے اختتام کیلئے پر عزم ہیں۔ٹینس اسٹار اعصام الحق نے گزشتہ دنوں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے